ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائیجریا:مسلح افراد کے حملے میں سونے کی کان پر کام کرنے والے36افراد

نائیجریا:مسلح افراد کے حملے میں سونے کی کان پر کام کرنے والے36افراد

Wed, 09 Nov 2016 16:11:35    S.O. News Service

ابوجہ9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نائیجریا میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں زمفرا کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سونے کی کان پر کام کرنے والے36کان کن ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق20افراد لاپتہ ہیں۔مسلح افراد نے پیر کو کان پر حملہ کیا تھا اور وہاں لوگوں کی ذاتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لیں۔ لیکن سکیورٹی فورسز علاقے میں منگل کو پہنچیں۔نائیجریا میں حکام کے مطابق مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔جولائی میں نائیجریا کے صدرمحمدوبحاری زمفرا کے جنگلات میں مسلح گروہوں سے نمٹنے کے لیے فوج کے خصوصی دستے بھیجے تھے۔اس علاقے کے قریبی دیہاتوں میں گزشتہ تین سالوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔نائیجریا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اوراس سے قبل بھی تیل کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔


Share: